10 مارچ 2015 - 18:28
سپاہ صحابہ سرگرم، کراچی شہر میں 4 پولیس اہکار شہید، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ کراچی پولیس چیف نے حملے میں کالعدم تنظیم کو ملوث قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شکیل شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور اس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی۔

لائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے صدر رمپا پلازہ پر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات 15 کی پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شکیل اور ہیڈ کانسٹیبل سعید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا واقعے پررد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پر حملے کیے تاہم پولیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

واضع رہے کے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف آپریشن میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

.......

/169